انڈونیشیا کی لڑکی کشمیر میں بیوہ

پلوامہ// پلو امہ میں فورسز کی فائرنگ میں جاں بحق عام شہریوں میں سے ایم بی اے ڈگری یافتہ بھی شامل ہے جس نے انڈونیشیا میں شادی کی تھی اور اسکے ہاں تین ماہ کا بچہ بھی ہے۔جاں بحق ہوئے شہریوں میں انڈونیشا سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والے عابد حسین لون نولد محمد حسین لون ساکن کریم آباد پلوامہ نے گزشتہ سال انڈونیشا سے اپنی تعلیم حاصل کی اور وہاں پر ہی شادی کی تھی۔اسکے بعد وہ گھر واپس آیا اور 3ماہ قبل اسکے ہاں بچی بھی پیدا ہوئی ہے۔اس دوران آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کی  اسپتال میں لاش دیکھ کر اسکا والد غش کھا کر گھر پڑا۔عاقب بشیر بٹ عرف مرتضیٰ ساکن پرچھو پلوامہ نامی آٹھویں جماعت کے طالب علم کا والد اُس وقت ضلع اسپتال سے گذر رہا تھا جب یہاں لگاتار زخمیوں کو لایا جارہا تھا۔اسکے دل میں خیال آیا کہ میں ضلع اسپتال میں موجود زخمی نوجوان کا چہرہ دیکھوں، جونہی وہ اسپتال میں داخل ہو ا تو انہوں نے اپنے ہی بیٹے کو موت کی آغوش میں پا یا ۔ اس موقعہ پر اس پر قیامت ٹوٹ پڑی اور اس نے ششدر ہوکر پوچھا’’ یہ تو میرا بیٹا ہے‘‘