جکارتا//انڈونیشیا کے صوبے یوگیاکارتا میں ایک بس پہاڑ سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا۔واضح رہے کہ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ادھر چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید برف باری کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز کے دوران انہوئی، جیانگ سو اورزی جیانگ کے کچھ حصوں میں برفانی طوفان کا امکان ہے۔اس دوران ایک سے 4سینٹی میٹر کے درمیان برف باری متوقع ہے۔