کراچی// انڈونیشیا میں فوجی سربراہ نے لاپتہ آبدوز کے ڈوبنے کی تصدیق کردی ہے ۔ ان کے اس اعلان کے بعد آبدوز میں موجود عملے کے 53ارکان کے زندہ بچنے کی امید ختم ہوگئی ہے۔ انڈونیشین آرمی چیف ہادی تہجانتو کا کہنا ہے کہ آبدوز کا ملبہ سمندر میں موجود ہے جب کہ کچھ باقیات مل گئی ہیں۔ ان کا کا کہنا ہے کہ آبدوز کے ڈوبنے کے مقام سے کئی روز سے ملبہ مل رہا ہے۔سرچ آپریشن بدستور جاری ہے جس میں کئی ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ انڈونیشیاکے ایئر مارشل نے میڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل ڈرلنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی آبدوز کا سراخ مل گیا ہے۔آبدوز 850 میٹرز کی گہرائی میں ڈوب گئی۔ایئرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ ملبے میں زندگی کے آثار موجود نہیں۔ ملبے سے آبدوز کی تیل سے بھری بوتل اور آبی گولہ کا تحفظ کرنے والی ڈیوائس ملی ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کی اس آبدوز میں بحریہ کے 53 اہلکار تھے جو تین روز قبل سمندر میں ڈرلنگ کے دوران لاپتہ ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ انڈونیشیامیں لاپتہ آبدوزکی تلاش جاری ہے، فوجی ترجمان کے مطابق لاپتہ آبدوزمیں موجود آکسیجن ختم ہوگئی، لاپتہ آبدوز میںہفتے کے روز تک کی آکسیجن باقی تھی۔
انڈونیشیا، لاپتہ آبدوز ڈوبنے کی تصدیق، ملبہ مل گیا
