سرینگر// حکام نے جموں کشمیر میں تمام انڈور کھیلوں کو عارضی طور پر معطل کیا ہے جبکہ آوٹ ڈور کھیل سرگرمیوں میں لازمی معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملانے کی تاکید کی ہے۔ جموں کشمیر میں کورونا کیسوں میں اضافے کے پیش نظر سرکار نے تما م انڈور کھیلوں، جن میں ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوتا ہے،کی عارضی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے احکامات تک بوکسنگ، جوڈو،کراٹے، کبڈی،کھو کھو، تائے کنڈو، وشو،تھنگ تھا اوررسلنگ نہیں ہوگی۔پرنسپل سیکریٹری یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آلوک کمار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’ محکمہ آفات سماویٰ،ریلیف و بازآبادکاری اور تعمیر نو کی جانب سے جاری رہنمائے خطوط زیر آرڈر نمبر 13-JK(DMRRR) of 2021محررہ4اپریل2021،جس میں جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا،کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکنہ طور نوجوان کھلاڑیوں کے نزدیکی رابطوں والی کھیلوں کو کھیلنے سے وہ اس وائرس کا شکار ہوسکتے ہے‘ں‘۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر آوٹ ڈور کھیل سرگرمیاں وزارت کھیل کود و امور نوجواناں کی جانب سے29جنوری2021کو جاری سرکیلولر میں درج معیاری عملیاتی طریقہ کار کو لازمی طور پر عملانے سے مشروط ہے۔