سرینگر//کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کو دیکھتے ہوئے حکام نے پیر کو سرینگر کے انڈور سٹیڈیم میں کورونا کا ایمر جنسی سینٹر قائم کیا۔
ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ انڈور سٹیڈیم سرینگر میں کووڈ کا ایمرجنسی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس مرکز میں کورونا کے ان مریضوں کو رکھا جائے گا جن میں مرض کے معمولی علامات ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صنعت نگر میریج ہال،کشمیر یونیورسٹی زکورہ کیمپس اور حج ہاوس میں بھی کورونا مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ان مراکز میں طبی آکسیجن کی سہولیات بھی میسر رہیں گی۔