عظمیٰ نیوزڈیسک
جوہانسبرگ//انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا 15واں ایڈیشن جنوبی افریقا کے 5 مختلف مقامات پر شروع ہوا۔ہر دو برس بعد ہونے والے اس یوتھ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں میزبان جنوبی افریقا کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے پوشفسٹروم میں ہوگا۔ایک اور میچ میں آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں بلوم فائونٹین میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔اس ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم اعزاز کا دفاع کررہی ہے جو اب تک سب سے زیادہ یعنی 5 مرتبہ اس ایونٹ کو جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے۔