سرینگر//انڈر14شاداب کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کو سینکٹوریم اسکول سوپور نے ہیٹ ٹرک پبلک اسکول کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 34رنوں پردو وکٹ لینے کیلئے سینکٹوریم اسکول کے محمدزیدکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔ دوسرے میچ میں برن ہال اسکول نے کیسٹ اسکول کو 5وکٹ سے ہرایا۔ 14بالوں پر27رن اسکور کرنے کیلئے برن ہال اسکول کے مہروزکو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔اس طرح سینکٹوریم اسکول اور برن ہال اسکول نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔