حسین محتشم
پونچھ//انٹرنیشنل اولمپک ڈے پرشام لال ہاکی کلب پونچھ نے JKSC کی ڈسٹرکٹ یونٹ اور وائی ایس ایس پونچھ کے اشتراک سے ایک نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ شام لال ہاکی کلب پونچھ اور کھیلو انڈیا ہاکی سنٹر پونچھ کے درمیان کھیلا گیا جسے ایس ایل ایچ سی نے 4-3 گول سے جیت لیا۔اس موقع پرایس ایس پی پونچھ ونے کمار مہمان خصوصی تھے جنہوں ضلع پونچھ کے ان کھلاڑیوں جنہوں نے قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں نمائندگی کی ہے کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کھلاڑی بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ کرنل جگدیپ سنگھ ایڈو۔ آفیسر 93 انفنٹری بریگیڈ نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مہمان خصوصی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی ہر طرف ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے اور نوجوانوں کو کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہئے، خاص طور پر نچلی سطح سے۔ تاکہ وہ ریاستی سطح پر اور بعد میں قومی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کھیل کے فروغ کے لئے کلب کی انتظامیہ اور کوچز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔ مہمان خصوصی نے گوالیار، ایم پی میں حال ہی میں ختم ہونے والے 66 ویں نیشنل اسکول گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر کرنل جگدیپ چڈا ایجوکیشن آفیسر 93 انفینٹری بریگیڈ (گیسٹ آف آنر)، نردوش کمار آئی سی منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، نرجیت سنگھ ریٹائرڈ ZPEO (مہمان خصوصی)، دلیپ لوتھرا، وجے کمار پی ای ایم، مہندر بالی جنرل سیکنڈ کے بی پونچھ ، تنویر ڈار، پنکج شرما، ڈی کے رائنا، ہرمک سنگھ (تمام پی ای ٹی)، پرویز ملک (چیئرمین آر ڈی سی اے)، وشال شرما نوجود تھے۔ آخر میں ٹرافیاں، میڈلز اور ریفریشمنٹ تقسیم کی گئے میچ کے فرائض میناکشی کھجوریا، شاہد بشیر، نذر حسین نے انجام دیے۔ ایونٹ کو شام لال ہاکی کلب پونچھ کی انتظامیہ نے سپانسر اور منظم کیا تھا اور تکنیکی طور پر پون کمار، مکیش کمار (ہاکی کوچز) اور نوجوت سنگھ (KI ہاکی کوچ) کی زیر نگرانی تھا۔