اننت ناگ کے ویریناگ میں 41 سالہ شخص کی لاش برآمد

 
اننت ناگ // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویریناگ علاقے میں اتوار کی صبح ایک دماغی طور معذور شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
   
ایک سرکاری اہلکار نے شخص کی شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار سکنہ شمسی پورہ اننت ناگ کے طور کی ہے۔ 
 
اہلکار نے بتایا کہ شخص ذہنی طور معذور تھا۔
 
اُنہوں نے مزید کہا، "ہم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے"۔