اننت ناگ //صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں جموں و کشمیر پولیس کے مہلوک ایس پی او کو شوریہ چکر انعام سے نوازا ۔صدر نے دہلی میں منعقد ایک تقریب میں اننت ناگ کے مہلوک ایس پی او کے لواحقین کو شوریہ چکراعزازسے نوازا ہے۔عاشق حسین ملک ساکنہ چھترگل سال 2018 میں بجبہاڑہ اننت ناگ میں ایک مسلح تصادم آرائی میں ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق مہلوک پولیس اہلکار آپریشن کا حصہ تھا جس میں 4 جنگجوں جاں بحق ہوگئے تھے ۔ایوارڈ مہلوک اہلکار کے والدین محمد مقبول اور شہزادہ بانو نے حاصل کیا۔