سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کی ایک چالیس سالہ خاتون جو کورونا وائرس میں مبتلاءتھی، سرینگر کے ایک اسپتال میں جاں بحق ہوگئی ہے۔
مذکورہ خاتون کے انتقال سے جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد19تک بڑھ گئی ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو6اپریل کے روز کسی بیماری کے علاج کیلئے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ (سکمز) میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُس کے نمونے حاصل کئے گئے۔ اس کا کورونا ٹیسٹ12مئی کو مثبت آیا تھا۔