سپورٹس ڈیسک
اننت ناگ// کشمیر یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں تین روزہ کھیلوں کا میلہ اختتام پذیر ہوا۔تقریب کا اہتمام محکمہ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس نے کیا تھا۔قبل ازیں بدھ کو سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر ساؤتھ کیمپس پروفیسر مختار احمد کھانڈے نے کیا۔ پہلے دن، ایک فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا ۔
دوسرے دن کیمپس کی طالبات کے لیے رن فار ویل بیئنگ کا انعقاد کیا گیا۔تیسرے دن 100 میٹر کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں تدریسی، غیر تدریسی اور طلباء نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔100 میٹر کی دوڑ تین گروپس میں کی گئی۔
گروپ فرسٹ میں توصیف احمد بٹ نے پہلی، انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے مجیب الحسن نے دوسری اور انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے منیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گروپ سیکنڈ میں عمر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ روف احمد بٹ اور شوکت احمد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔گروپ تھرڈ میں روف احمد شاہ نے پہلی، ارشد احمد شاہ اور ڈاکٹر جاوید اقبال بٹ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پروفیسر کھانڈے نے جیتنے والوں میں میڈل تقسیم کیے اور اختتامی کلمات بھی کہے۔ انہوں نے طلباء اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔