سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں جمعرات کو مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری اور دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اننت ناگ کے شیر باغ علاقے میں پیش آیا جہاں مشتبہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق گرینیڈ نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں دو سی آر پی ایف اہلکارکو بھی چوٹیں آئیں۔
سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال اننت ناگ لیجایاگیا۔
زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں میں سے ایک کی شناخت نریندر کمار کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی شہریوں میں صاحبا نبی،ریحانہ اختر،نازیہ،صوفیہ جان ساکنان آنچی ڈورہ اننت ناگ اور عرفان احمد ڈار ساکنہ لالچوک اننت ناگ شامل ہیں۔