اننت ناگ //میو نسپل کونسل اننت ناگ چیئر مین ہلال احمدشاہ کے ذاتی محافظین پرجنگجوئوں نے حملہ کیا جس میں انکا ذاتی محافظ زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق سہ پہر5 بجے کے قریب میونسپل کونسل دفتر کے احاطے میں جنگجوئوں نے پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں کانگریس جنرل سیکریٹری و چیئر مین میونسپل کمیٹی اننت ناگ ہلال احمد شاہ کا ذاتی محافظ ارشاد احمد زخمی ہوا ۔ ا سے علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے انہیں صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا۔
اننت ناگ میں پولیس پر فائرنگ
