سرینگر/ضلع اننت ناگ کے بٹینگو علاقے میں سنیچر کو فوج کے ہاتھوں ٹرک ڈرائیور کی مبینہ پٹائی کیخلاف احتجاج ہوا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں مذکورہ ٹرک ڈرائیور کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔
مظاہرین، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے الزام عاید کیا کہ فوجی اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور یاور احمد ملک ساکنہ ملپورہ سنگم کو کسی وجہ کے بغیر پیٹا۔
مظاہرین نے کچھ دیر کیلئے روڑ پر دھرنا دیتے ہوئے فوج کی مبینہ غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کیا۔