اننت ناگ میں ملی ٹینٹ گرفتار | سوپور میں تلاشی آپریشن

 اننت ناگ +سوپور//اننت ناگ میں شوپیان کا ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے اتوار کو سوپور میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کی، تاہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ اننت ناگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران شاہد احمد ٹھوکر ولد محمد اقبال ٹھوکر ساکن نوشی پورہ کیگام شوپیان کو گرفتار کیا جس کی تحویل سے ایک پہستول بر آمد کیا گیا۔پویس کا کہنا ہے کہ وہ سرگرم ملی ٹینٹ ہے۔ادھرپولیس کے مطابق 22 آر آر اور 179 بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ طور پر سوپور کے چک رودے خان اور فروٹ منڈی علاقے کو سیل کیا گیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے باعث فروٹ منڈی کی طرف جانے والے ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات کے بعد علاقے میں تلاشی لی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ گھنٹوں کے بعد آپریشن کو ختم کیا گیا۔