اننت ناگ//جنوبی ضلع اننت ناگ میں کے پی روڑ پرمشتبہ ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان نہیںہوا ۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاررروائی انجام دی ۔پولیس نے بتایا کہ شام کے وقت مسلح ملی ٹینٹون نے ایف ایم گلی (کے پی روڑ )کے نزدیک سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بنا یا اور بینکر پر گولیاں چلائیں ۔ سی آ ر پی ایف بینکر پر تین سے چار گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں وہاں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تاہم فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی نہیں کی۔فائرنگ کرنے کے بعد ملی ٹینٹ فرار ہوگئے جس کے فوراً بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری وہاں پہنچ گئی، جنہوں نے حالات کا جائزہ لیا، اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کیں۔تاہم کسی کی گرفتارئی عمل میں نہیں لائی گئی۔