عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لیور-ہمنادی جنگلاتی علاقے میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینوںکے ایک پرانے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن جنگل کی پٹی میں مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔افسر نے بتایا کہ تلاشی کے دوران خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا اور بعد میں اسے تباہ کر دیا گیا تاکہملی ٹینٹوں کے ذریعے مستقبل میں اس کے استعمال کو روکا جا سکے۔