سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک گائوں میں منگل کوفورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کے تبادلے کا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فورسز بجبہارہ علاقے کے وپزن نامی گائوں کو محاصرے میں لینے کے بعد تلاشیاں لے رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد محاصرہ سخت کیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔