سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو ایک شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مٹن میں پیش آیا جہاں ایک پرائیوٹ کمپنی کیلئے کام کرنے والا ایک شخص دوران کام نمبل علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔مذکورہ شخص کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہلاک شدہ شخص کی شناخت انس احمد بٹ ولد عبد الرحمان بٹ ساکن ہاپت ناڑ کے طور ہوئی ہے۔