اننت ناگ//اننت ناگ ہاکی سپر لیگ کاآخری میچ اتوار کو بہرام شاہ ہاکی کلب اوراننت ناگ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا جو برابری کی بنیاد پرختم ہوا۔دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکورکیا۔بہرام شاہ کے رئیس نے ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی لیکن اننت ناگ ہاکی کلب کے مولوی شاریر نے بھی واپس گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔