کسی بھی سماج و معاشرے میں نوجوانوں کا رول انتہائی اہم ہوتا ہے ۔تاریخ ہمیںاس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہر کسی قوم کے عروج و زوال کا انحصار اُس قوم کے نوجوانوں پر ہوتا ہے ۔جس کسی قوم کے نوجوان بگڑ جائیں تو وہ قوم کبھی ترقی کی بلندیوں کو نہیں چھو سکتی ۔بھلے ہی اُس قوم کے پاس سائنس اور ٹیکنالوجی کا وافر سامان موجود ہو ۔اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں عصر حاضر کا انسان دولت و شہرت ،سائنس و ترقی ،عیش وآرام ہونے کے باوجود امن و سکون کی تلاش میں ہے ۔انسان کی ذاتی خواہشات اور نہ پورے ہونے والے خوابوں کو پورا ہونے کی آس میں انسان نفسیاتی طور پریشان ہو گیا ہے ۔ہمارے سماج میں طلبہ و طالبات ہر طرح کی سہولیات اور آرام میسر ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں اطمینان کی تلاش میں ہیں ۔ ہر کوئی تعلیم اس لیے حاصل کر رہا ہے تاکہ نوکری مل جائے اور بغیر کسی محنت کے کمانا پڑے ۔وہیں دوسری اور تعلیم کا مقصد بھی ڈگری حاصل کر کے پیٹ پالنے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ ایک طالب علم کا مقصد اب محض سرکاری نوکری حاصل کرنا ہو گیا ہے ۔ہمارا نظام تعلیم بھی فرسودہ اور اخلاق باختہ ہے۔ ہمارے سماج میں بے راہ روی ،اخلاق باختگی اپنے عروج پہ ہے ۔منشیات ہمارے سماج میں وبائی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے سبب ہمارے گھر اور خاندان برباد ہو کے رہ گئے ہیں ۔والدین اپنے بچوں کے لئے پریشانی کے عالم میں گرفتار ہو گئے ہیں ۔ہر طرف بے چینی و بے بسی کا عالم ہے ۔نوجوان طلبہ و طالبات جتنی زیادہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اُتنا زیادہ مایوسی کا شکار ہو تے جا رہے ہیں ۔
اس ساری مایوس کُن صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کے تئیںدرد رکھنے والے لوگ اکثر و بیشتر اس گھٹا ٹوپ اندھرے میں ایک شمع کی مانندکھڑے ہوئے کے نوجوانون طلبہ کی رہنمائی کرنے کا کام انجام دیتے ہیں ۔بالکل اسی طرح سے مٹھی بھر نوجوان اپنے اندر عزم پیدا کرتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے جن میںخاص طور سے خطے چناب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرشعیب بلوان نے یہ عزم کر لیا کہ ہم ان طلبہ کی تربیت اور اُن کو اس مایوسی سے نجات ا ور زندگی کے اصل مقصد سے آشنا کرنے کے لئے اس سماج میں ایک ٹمٹماتے چراغ کی مانند کھڑے ہوں گے ،جس کے سبب یکم جنوری 2022ء کوانسٹی ٹیوٹ فار انٹلیکچوئل ڈیولپمنٹ (institute for intellectual development)کا وجود عمل میں لایا۔اس ادارے کا مقصد ِہی طلبہ و طالبات کو مایوسی ،احساس کمتری اورذہنی تنائو سے نکالنا ہے ۔آئی آئی ڈی جموں کشمیر میں نوجوانوں اور نونہالوں کا شخصی ارتقا چاہتی ہے ۔آج کے اس دور کے اندرجہاں پہ نوجوان مختلف قسم کی خرافات کا شکار ہیں ایسے میں ان نوجوانون کو زندگی میں صحیح راستہ دکھانے کے لئے اس ادارہ کا وجود عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کا پہلا پروگرام Royal acadamy islamic high school furqaan abad ghat میں یکم فروری سے 28؍فروری 2022ء تک منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں اُمت مسلمہ کے بالخصوص اور پوری انسانیت کے بالعموم ایسے افراد کو تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کل ایک پُر امن معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کریں ۔مذکورہ پروگرام میںبچوں کے اندر خود اعتمادی ،پرسلنلٹی ڈیولپمنٹ ،ٹائم منیجمنٹ،خود احتسابی جیسے اہم نکات سے آشنا کرنے کی کوشش کی گئی ۔مجموعی طور اس پروگرام میں ایک سو کے قریب بچوں نے شرکت کی جن میں غیر مسلم طلبہ بھی شامل تھے ۔ایک ماہ کی ٹرینگ کے بعد اس ادارے کا 13؍مارچ ایک Grand Convocationمنعقد ہوا ۔اس موقع پر ڈوڈہ کی معروف علمی و سماجی شخصیت شیخ عبدالحفیظ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ان کے علاوہ بہت ساری سماجی و علمی شخصیات نے اس اہم پروگرام میں شرکت کی ۔اس کنوکیشن کا بنیادی مقصد شرکاء کو اکیسویں صدی کے تناظر میں شخصیت کی نشو نما کے بارے میں اُبھرتے ہوئے خیالات اور رحجانات سے واقف کرانا تھا۔وہیں مذکورہ پروگرام میں شرکاء کو مختلف پیشہ ور افراد ،لوگوں اور گروہوں کے ساتھ مل کر زندگی کا مقصد اور موجودہ حالات کے تناظر میں کام کرنا سیکھانا تھا۔اس پروگرام میں کورس ناظم کی موجودگی میں شرکاء کے شکریہ کے ساتھ ساتھ ان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
آئی آئی ڈی اس سماج کے بچوں سے مایوسی اور نا اُمیدی کو نکالنا چاہتی ہے ۔فکری زوال اور اخلاقی گراوٹ کے اس دور میں آئی آئی ڈی جموں کشمیر (انسٹی ٹیوٹ فارانٹلیکچوئل ڈیولپمنٹ) نوجوان طلبہ کی مثبت سوچ کو پروان چڑھانے اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو نکھارنے کا کارِ عظیم انجام دیتا ہے نوجوانوں کی شخصیت میں شاہین جیسی نظر اور پُھرتی پیدا کرنا چاہتا ہے اور آپکی زندگی کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے حوصلوں کو بلندی عطا کرے گا مجموعی طور ائی ائی ڈی کے ذریعے سے طلبہ کی شخصیت کو ایک بالغ، پراعتماد، نظم و ضبط اور ذمہ دار ہستی میں ڈھالنے میں مدد کرے گااورنوجوانوں کی کامیابی و ترقی کے لیے پوشیدہ امکانات کے خزانے تلاشنے میں آپ کا ساتھ دیتا ہے۔ان عزائم کے ساتھ،آئی ،آئی ڈی کا مقصد ایک ایسی تبدیلی کو لانا ہے ہے جس میں افردا کو نا اُمیدی سے نکال کر اُن کی زندگیوں کو اُمیدوں، آرزوؤں اور تمناؤں سے بھر کے معاشرے کے لئے انسانیت دوست خدمت انجام دینے کے لئے تیار کرنا ہے نوجوان طلبہ کی شخصیت میں اعتماد، فہم وفراست، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا مقصد ہے ۔اور وہیں زندگی میں عزت و وقار کے ساتھ کامیابیوں کے لئے راہیں متعین کرنے میں یہ ادارہ معاون کا کردار دار کرے گا ۔ان شا اللہ۔
اس سلسلے میں ہمیں چاہئے کہ اپنے نو نہالوں کو اس ادارے کے ساتھ جوڑیں تاکہ یہ مستقبل میں ہمارے سماج کا ایک بہترین کردار ادا کر سکیں اور بڑھاپے میں آپ کی لاٹھی اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائیں ۔آیئے اپنے بچوں اور بچیوں کو آج ہی اس بڑے مقصد والے ادارے آئی آئی ڈی یعنی INSTITUTE FOR INTELLECTUAL DEVELOPMENT) (کے کارواں میں شامل کریں ۔
(رابطہ۔ 9906664012)