جموں// انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(آئی ایم ایس)جموں کے بی سی اے سیکنڈ سمسٹر طلاب نے باغ بہو ایکویریم کے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر اجے شرما نے طلاب کو ای وی ایس دورے کے بارے میں بریفنگ دی تا کہ انہیں عملی بصیرت حاصل ہو ۔یہ انسٹی ٹیوٹ کی ایک باقائدہ عمل ہے کہ طلاب اس قسم کے دوروں سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو سمجھ سکیں اور اس کا فائدہ اٹھائیں۔دورے کا مقصد طلاب کو عملی بصیرت فراہم کرنا تھا۔طالب علموں کو مچھلیوں کی قسموں ،ان کے کھانے کی عادتوں ،افزائش نسل کے عمل، اہمیت اور دیگر پہلوں کو جاننے کا موقعہ ملا۔انہوں نے میوزم میں جمع رکھی قسموں کو دیکھا اور ان پر سٹڈی نوٹ بھی لکھے۔مچھلی کی قسم کے ایکویریم میں 24گاریں ہیں اور مزید 13چھوٹی گاریں بھی شامل ہیں ان میں تازہ پانی بھرا ہوتا ہے ۔ایکوریم میں400قسم کی مچھلیاں ہیں ۔یہ دیکھنے کے علاوہ طلاب نے میوزم ،پبلک گیلری اور لیبارٹری کی جانکاری حاصل کی۔ دورہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر پونم سبھروال اور پرو فیسر مناکشی بھٹ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔