پونچھ//دنیا بھر کی طرح خطہ پیر پنچال کے مختلف علا قوں میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقعہ پر پروگراموں اور بیداری ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ان پروگراموں میں سیول اور پولیس انتظامیہ کے علا وہ مختلف سکولوں کے طلباء ،سٹاف ممبران اور معززین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ پونچھ میں بھی انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کی قیادت میںریلی برآمد کی گئی جس کو ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ نے ہر جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ ضلع پولیس لائن سے شروع کر دہ ریلی بس اسٹینڈکے راستے قلعہ پونچھ ،صدر بازار پونچھ پہنچی اور پھر وہاں سے ناخواں والی سڑک سے ہوتے ہوئے ماڈل بوئز ہائر سکنڈری اسکول پونچھ میں اختتام پزیر ہوئی ۔اس ریلی میں ضلع انتظامیہ وپولیس افسران، مختلف سیاسی وسماجی کارکنان کے علاوہ مختلف سکو لوں کے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔بچوں نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جن پر منشیات مخالف پیغامات درج کئے گئے تھے ۔بوائز ماڈل ہائر سکنڈڈری اسکول پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد منشیات کی لت کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے ایک بڑی تعدا د ہندوستان میں رہائش پذیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن منانے کا مقصد، منشیات کے مضر اثرات ، اس سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور منشیات کے استعمال سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہاانسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسوں ، سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو اس لعنت سے دور رکھا جا سکے۔خطاب کرتے ہوئے ایس اسی پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ طبی ماہرین کے مطا بق منشیات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر کئی قوانین موجود ہیں اور انسداد منشیات کے بہت سے نیٹ ورک بھی قائم کئے گئے ہیں لیکن پھربھی یہ لعنت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے جس میں انھیں بڑی سطح پر کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے کہا کہ انسدادِ منشیات کے عالمی دن پرضلع پونچھ میں بھی منشیات کے استعمال کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات کو دوسروں کو شعوروآ گا ہی فرا ہم کرنے میں اپنا بہتر کردار ادا کر نے کا عہد کرنا چاہیے ۔اسی طرح مذکورہ عنوان کے تحت تحصیل انتظامیہ مینڈھر کی جانب سے بوئز ہا ئر سکینڈری سکول مینڈھر کے اشتراک سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال ،پرنسپل بوئز ہائر سکینڈری سکول مینڈھر ،ایس ڈی پی او ،ایس ایچ او ودیگر آفیسران ،معززین ،سٹاف ممبران اور سکولی بچوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال نے بچو ں سے خطاب کر تے ہوئے منشات کے منفی اثرات کے با رے میں بچو ں کو تفصیل سے بتا یا ہے ۔ انہو ں نے بچوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات سے دور رہ کر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں تاکہ آئندہ وہ ملکی و ریاستی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کر سکیں ۔اسی طرح سرنکوٹ کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سنئی میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایک غیر سرکاری تنظیم نیشنل ڈو لپمنٹ یوتھ کلب اینڈ چائلڈ لائن کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام کے دوران طلباء کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا ۔اسی طرح ضلع راجوری کے متعدد علا قوں میں ریلیوں اور بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ڈسٹر کٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ راجوری میںایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ،ایس ایس پی راجوری و دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کے کر منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تحصیل منجا کوٹ میں ایس ڈی پی او نثار کھوجہ کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ۔گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹرنکہ میں بھی منشیات کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مقررین نے منشیات کے سماج پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں طلباء کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ سماج کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔تحصیل تھنہ منڈی میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ ،تحصیلدار تھنہ منڈی ،صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر مشتاق احمد ٹھکر کے علاوہ دیگرمعززین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر خضر پل تھنہ منڈی سے ریلی شروع ہوئی اور مین مارکیٹ، بابا لطیف شال مارکیٹ سے گزرتی ہوئی ریونیو کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران طلباء نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات مخالف نعرے تحریر تھے ۔آفیسران نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ سماج کو منشیات سے پاک بنانے میں اپنا رول ادا کریں ۔