Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

انسان کو بھیڑیا کون بناتا ہے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 18, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
جن لوگوں نے ہندوستان کے خوشگوار ماحول کو خراب کیا ہے اور مادر وطن کی پیشانی پر یہ بدنما داغ لگائے ہیں۔ کیا ان لوگوں کو سکون مل گیا۔ کیا معصوم انسانوں کا خون بہا کر، گھروں کو مسمار کرکے، عبادت گاہوں کو جلاکر ان کی تشنگی بجھ گئی اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تو وہی لوگ اچھی طرح جانتے ہوں گے جنہوں نے یہ انسانیت سوز حرکتیں کی ہیں یا جنہوں نے کرائی ہیں کہ ان کے دل پر اپنے ہی ہم جنس انسانوں کا خون بہاکر کیا کچھ گزری ہے۔ لیکن مجموعی طور پر انسان ظلم کر کے دوسروں کا چین و سکون برباد کر کے خود آرام اور سکون سے رہ جائے ایسا ناممکن ہے۔ ہاں کوئی انسان حیوان بن جائے اور رحم اس کے اندر سے ختم ہوجائے تو اس کے لیے یہ ممکن ہو سکتا ہے۔
اللہ نے انسان کو حیوان نہیں بنایا اور نہ اس کے ہاتھوں کو تلوار بنایا، نہ اس کے دانتوں اور ناخنوں کو بھیڑ یے اور شیر کی طرح بنایا، نہ اس کے دماغ میں شیطان کی طرح تخریب کاری رکھی بلکہ اس کے اندر محبت رکھی ہے، رحم رکھا ہے، پیار رکھا ہے، ممتا رکھی ہے،اس کو حسن و جمال کا پیکر بنایا ہے۔ پھر انہیں بنیادوں پر اس کواشرف المخلوقات کا درجہ دیا۔ غرض حیوانوں کی تمام اقسام سے اس کو دور رکھا گیا ہے۔ اس کو کتا پالنے سے بھی اس لیے منع کیا گیا ہے کہ کہیں کتے کی یہ خصلت اُس پر حاوی نہ ہوجائے کہ وہ اپنے ہی ہم جنس کتوں کو اپنے علاقے میں دیکھ کر نہ صرف آپے سے باہر ہوجاتاہے بلکہ ان کو پھاڑ کھانے کو تیار ہو جاتا ہے اور کسی صورت بھی ان کا داخلہ برداشت نہیں کرتا۔ اس بنیاد پر کتے کو پالنے سے منع کر دیا کہ کہیں یہ خصلت اس کی انسانوں کے اندر پیدا نہ ہو جائے کہ وہ بھی اپنے ہم جنس انسانوں سے نفرت کرنے لگے۔ واقعہ یہ  ہےکہ اگر انسان کے اندر سے رحم ختم ہو جائے، محبت ختم ہو جائے، وہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا بند کر دے، تو وہ انسان نہیں رہ سکتا بلکہ وہ بھیڑ یا یا کوئی درندہ ہوگا جو انسانوں کی شکل میں لوگوں کے درمیان میں موجود ہے۔
 لیکن ایک بڑا سوال یہ ہے کہ انسانوں کو بھیڑیے کون بنا رہا ہے۔ کون ان کے دلوں میں نفرت کے بیج بو رہا ہے۔ کون نہیں چاہتا کہ ملک میں بھائی چارہ بنا رہے۔ کون نہیں چاہتا کہ ملک کی سالمیت باقی رہے۔ اس سوال کا صاف جواب یہ ہے کہ ہمارے سیاست دان نہیں چاہتے کہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔ لوگ پیارو محبت سے زندگی گزار یں وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ ایک دوسرے کا غم بانٹیں۔ کیونکہ اگر وہ پیار و محبت کی باتیں کریں گے تو ان کی ناکامی کی ہوا نکل جائے گی، ان کاسکہ بند ہو جائے گا، ان کی ناجائز سیاسی دکانوں پر تالا لگ جائے گا۔ اس لیے نفرت کا سہارا لیکر وہ اپنی بقا کو استحکام عطاء کرتے ہیں۔
میں نفرت کا درس دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ تم جن لوگوں کو مار رہے ہو، کیا وہ تمہارے بھائی نہیں ہیں، کیا ان کا تعلق اسی ملک سے نہیں ہے۔ آج تم ان کو مارہے ہو، کیا وہ اور ان کی نسلیں اس ظلم کو بھول جائیں گی۔ مظلوم قومیں جب گھروں سے خالی ہاتھ نکل آ تی ہیںتو ان کا سلوک کیا اور کس طرح ہوتاہے کسی فرانس یا روس کے انصاف پسند مصنف سے پوچھ لیجئے۔ میں ان مظلومین سے ایک بات کہتا ہوں کہ تم اپنا دفاع خود کرو۔ ذلت کی موت سے بہتر عزت کی موت ہے۔ اس لیے دست و بازوں کا استعمال امن و امان قائم کرنے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 
ظہیر الدین بابر کی اپنے بیٹے ہمایوں کو اہم نصیحت کی جو ہندوستان  کے مستقبل کو تابناک بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور یہاں کی حکمراں جماعت کو آئینہ دکھا سکتی ہے۔ کہا: میرے بیٹے ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے۔ ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی عنایت ہے کہ اس نے تمہیں اس ملک کا باشاہ بنایا ہے۔ اس لیے تمہیں کچھ وصیت کرتا ہوں جن کا خیال تمہارے لیے بہت ضروری ہے۔ 
(۱)تم مذہبی تعصب کو ہر گز اپنے دل میں جگہ نہ دو اور لوگوں کے مذہبی جذبات اور رسوم کا خیال کرتے ہوئے کسی رعایت کے بغیر سب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرنا۔ 
(۲) گئو کشی سے مکمل پرہیز کرنا تاکہ اس سے تمہیں لوگوں کے دل میں جگہ مل جائے۔ 
(۳)  تمہیں کسی قوم کی عبادت گاہ مسمار نہیں کرنی چاہئے۔
(۴) اسلام کی اشاعت ظلم و ستم کی تلوار کے مقابلے میں لطف و احساس کی تلوار سے زیادہ بہتر ہو سکے گی۔
انصاف اور انسانیت ہی کی بنیاد پر ایک خوبصورت ہندوستان کا تصور ممکن ہے، ماضی میں بھی اسی تصور کی بنیاد پر ہندوستان سونے کی چڑیابنا تھا اور مستقبل میں بھی اسی صورت میں اس کی بقاء اور خو ش حالی ممکن ہے۔ نفرتوں سے ظلم سے تعصب سے ہندوستان کا خوبصورت تصور ادھورا سا لگتا ہے اور نہ اس تصور کی بنیاد پر دنیا میں اس کی انفرادیت باقی رہ سکتی ہےبلکہ اس کی انفرادیت اور امتیاز آپسی بھائی چارگی میں ہی پوشیدہ ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مائیگرنٹ مزدور قتل معاملہ: بجبہاڑہ میں SIA کی کارروائی
تازہ ترین
جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
تازہ ترین
بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے گھپاکی جانب یاتریوں کے پہلے قافلے کی باقاعدہ روانگی
تازہ ترین

Related

کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025
کالممضامین

! ہر شعبے میں عدل وانصاف نمایاں ہو | یہی تو حسینیت کا اصل پیغام ہے سانحۂ کربلا

July 2, 2025
کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?