انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

واشنگٹن/ وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ ونٹر اولپک گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار ایونٹ میں شریک نہیں ہوگا۔وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکہ کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔(یواین آئی)