اندروال کا مالی گائوں دورجدید میں بھی سڑک ، پانی اور سکول سے محروم
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن چھاترو کے مالی گائوں کی عوام اس دورجدید میں بھی پانی ،بجلی ، سڑک و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہی ہے۔فیروز احمد نامی مقامی نوجوان نے بتایا کہ سڑک سے محض پانچ کلومیٹر کی دوری پر علاقہ واقع ہے لیکن اسکے باوجود علاقے میں کوئی سکول نہیں ہے اوربچے پانچ سے زاید کلومیٹر دور سکول جانے پر مجبور ہیں۔انکاکہناتھا کہ یہی حال پانی کا بھی ہے جہاں ایل جی انتظامیہ پر گھر جل پہنچانے کی بات کرتی ہے لیکن ہمارے گھروں میں پانی تک نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ بیک ٹو ولیج کے بعد انہیں پانی کیلئے کچھ پائپ ملے تھے لیکن سرپنچ و دیگر لوگوں نے انھیں دوسرے علاقے میں لیکر لگایا اور انہیں کچھ نہیں ملا۔عالم دین نامی شہری نے بتایا’’علاقے میں سڑک تک دستیاب نہیں ہے ، علاقے میں گوجر طبقے کے بیس کنبے رہایش پذیر ہیں اور ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہاہے‘‘۔بشیر احمدنامی شہری نے بتایا کہ موسم سرما میں پانچ سے چھ فٹ برف پڑتی ہے اوروہ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں۔انہوںنے ضلع انتظامیہ و ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیںبنیادی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات درپیش نہ ہوں۔