سرینگر// کرائم برانچ نے شہر سرینگر میں انشورنس کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے والی ایک غیر سرکاری انجمن کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔کرائم برانچ کو لوگوں کی طرف سے شکایت ملی کہRegional Social Welfare and Rural Development”‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم شہر میں لوگوں کو رہایشی مکانوں کا انشورنس کرانے کیلئے کہہ رہی ہے اور ممبر رجسٹریشن کیلئے فی ممبر سے ایک ہزار روپے وصول کررہی ہے ۔جبکہ مذکورہ انجمن کو انشورنس کا دائرہ نہیں ہے ۔شکایر ملنے کے بعد کرایم برانچ نے تحقیقات شروع کی اور مذکورہ این جی او کے ریجنل آفس واقع ہاوس نمبر504اندرا نگر سرینگر میں چھاپہ ڈالا ۔دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ این جی او نے غیر قانونی طریقے سے رہایشی مکانوں کے انشورنس پر لوگوں سے بھاری رقم وصول کی ہے ۔کرائم برانچ نے مذکورہ این جی او کے 2بینک کھاتوں جموں و کشمیر بنک پولو ویو سرینگر اور کینیرا بنک چھانہ پورہ سرینگر میں بالترتیب22,27,355 اور16,98,950 روپے پائے گئے۔کرائم برانچ نے مذکورہ این جی او کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
اندرا نگر میں این جی او دفتر پر کرائم برانچ کا چھاپہ
