عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی)کے ترجمان انعام النبی نے بتایا ہے کہ رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کے والد خضر محمد شیخ کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مزید علاج کیلئے ایمزدہلی منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریض کو طبی مشورے کے مطابق ہفتہ کو ایمز منتقل کیا گیا تاکہ انہیں جدید اور خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان کے مطابق امید ہے کہ ایمز میں علاج سے ان کی صحت میں بہتری آئے گی۔ انجینئر رشید کے خاندان نے عوام سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی۔انہوں نے صدر ہسپتال ، درگجن ہسپتال سرینگر اور دیگر طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بہترین خدمات انجام دیں۔