سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 31 ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مرحوم رہنما نے جس قوت اور شدت کے ساتھ دین اسلام کے امن ، انسانیت ، محبت ، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا وہ ملی اور دینی تاریخ کا ہر لحاظ سے ایک ناقابل فراموش باب ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن اوقاف کو خودکفیل بنانے اور جامع مسجد سرینگر کی تعمیر و تجدید اور تزئین و آرائش کے تعلق سے جو ٹھوس خدمات موصوف نے انجام دی ہیں انہیں ہرگز نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔بیان کے مطابق کورونا کی شدت کے پیش نظر امسال سبھی پروگرامات ملتوی کئے گئے۔انجمن نے عوام سے گزارش کی کہ وہ ہفتہ شہادت کے دوران کورونا سے نجات کیلئے بارگاہ الٰہی میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔