پونچھ// ضلع پونچھ میںمثبت معاملات کی شرح کم ہو کر دو فیصد تک آ گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ روزسے مرنے والوں کی تعد میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے جویہاں کی عوام کے لئے بڑی راحت کی بات ہے۔ انہوں نے پونچھ میں وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے تمام داخلی راستوں پر کورونا کے نمونوں کی جانچ کر کے ہی مسافروں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے،تمام پنچایتوں میں لفٹینٹ گورنر کی ہدایت پر کوڈ کئیر سینٹر قائم کئے گئے ہیں اور وہاں کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام سہولات فراہم رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈون کے دوران لوگوں کو اشیاء ضروریہ کی قلت نہ ہو اس کے لئے تمام علاقوں میں لوگوں کو صبح سات سے دس بجے تک اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمیشنر نے مزید کہا کہ پونچھ میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لفٹینٹ گونر نے سرنکوٹ اور مینڈھر سب ضلع ہسپتالوں میں بھی آکسیجن پلانٹ لگانے کو کہا ہے اس سلسلہ میں وہ منصوبہ اعلی حکام کو روانہ کر چکے ہیں جلد ہی ان پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے لئے بھی لفٹینٹ گورنر نے ایک ہزرایم جی ایل آکسیجن پلانٹ لگانے کو کہا ہے اس کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل دور سے باہر نکلنے کے لئے انتظامیہ کا مزید تعاون کریں اور جو جو ہدایات دی جاتی ہیں ان پر من و عن عمل کریں تاکہ ہم کورونا وباء کا خاتمہ کر سکیں۔