راجوری//کوٹرنکہ میں انتظامیہ نے حرکت میں آکر محکمہ مال کی اراضی پر ہورہی غیرقانونی تعمیر کو منہدم کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر کوٹرنکہ میں ایس ڈی ایم گوپال سنگھ تحصیلدار محمد رفیق اورنائب تحصیلدار کی موجودگی میں محکمہ مال نے سخت کاروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ کاہچراء خسرہ نمبر184پر ہورہی تعمیر پراچانک بلڈوزر چلاکر غیرقانونی تعمیرکو منہدم کردیاہے ۔تعمیرکرنے والے شخص اجیت سنگھ اور سنیت سنگھ وغیرہ نے انتظامیہ پرالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ہم جوتعمیر کر رہے تھے وہ غیرقانونی نہیں تھی بلکہ ہماری ملکیت ہے جو ہم نے سرکار سے تبدیل کی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے اگر ہم غیرقانونی طورپر تعمیر کربھی رہے تھے تو انتظامیہ نے اس وقت کیوں نہیں روکا جب ہم نے کام شروع کیا تھا اب جبکہ ہم نے محنت ومزدوری کرکے یہاں لاکھوں کی رقم صرف کرکے تعمیر کی اور اب اس وقت محکمہ کو اپنا رقبہ یاد آیا آج بغیر کسی نوٹس کے انتظامیہ نے ہماری تعمیر کومنہدم کردیاہے جبکہ شہر میں کئی اور غیر قانونی تعمیرہوئی ہیں لیکن ان پر ہم اور ہمارے پر بلڈوزر یہ کہاں کا انصاف ہے۔ تحصیلدار محمد رفیق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ہم نے کاروائی کی ہے اور آئندہ جوبھی غیرقانونی طورپرتعمیر کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جے سی بیمشین کو پتھر مار کر نقصان پہونچایا جس کی وجہ سے دو دوکانیں بچ گئی جب بی سرکاری مشینری عملے کو ان دوکانوں پر بھی کار وائی کی جائے گی ۔وہیں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے گریف کی زمین پر تعمیر کی ہوئی ہے اس کے اگر محکمہ گریف ہم سے مداخلت کی اپیل کرے گی تو وہاں بھی مجسریٹ امداد کی جائے گی وہا ں پر کچھ لوگوں نے انتظامیہ کی سراہنا کی۔