جموں//حکومت نے سرکاری انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لئے وزیر اعظم ایوارڈ کی خاطر سرکاری ملازمین کے نام طلب کئے ہیں۔اس مقصد کے لئے انتظامی سکریٹریوں ، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایوارڈ کے لئے سرکاری ملازمین کے ناموں کی سفارش کریں۔ حکومت ہند کی طرف سے انتظامیہ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کووزیر اعظم ایوارڈز کے لئے ایک نیا ویب پورٹل شروع کیا گیاہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کااندراج ہوگا۔اس نئے ویب پورٹل کو 17 جولائی 2020 سے شروع کیا جاگیاہے۔ اس کے مطابق تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان ، ڈپٹی کمشنروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسران اور ملازمین کو ویب پوسٹل پر اندراج کروانے کے لئے کہیں۔وہ www.pmawards.gov.in پر اندراج کرسکتے ہیں۔ناموں کی سفارش کیلئیمحکمہ عمومی انتظامی نے بھی انتظامی سیکریٹریوں، محکموں کے سربراہان اور ڈپٹی کمشنروں سے کہاہے۔