جموں//منگل کے روز ریاستی حکومت نے7افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق فاروق احمد لون سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود جن کے پاس جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کا اضافی چارج تھا کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے جب کہ محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہی رہے گا۔ روہت کنسل پرنسپل سیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ ، شہری ہوا بازی اور خاطر تواضع کو سوشیل ویلفیئر محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار کمشنر فوڈ سیفٹی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سٹیشنری اینڈ آفس سپلائز بنایا گیا ہے جب کہ محکمہ کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ونود شرما کو کمشنر فوڈ سیفٹی تعینات کیا گیا ہے ۔ سپیشل سیکرٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ پردیپ کمار کو ریاستی ویجی لنس کمیشن کا سیکرٹری بنایا گیا ہے ، وہ تیج کرشن بھٹ کی جگہ لیں گے جنہیں تبدیل کر کے ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمشنر (مائیگرنٹ ) تعینات کیا گیا ہے ، اس محکمہ کا چارج ایڈیشنل کمشنر پنکج مگوترہ کے پاس تھا۔ جہانگیر ہاشمی ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر کے ERAکا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں۔