Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
کشمیر

انتخابات کا بائیکاٹ انتہائی اہم:گیلانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 1, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت(گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارت کے حکمران جموں کشمیر کے مسئلے کو پُرامن طور حل کرنے کے بجائے اپنی اندھی طاقت کے ذریعے یہاں کے عوام کو سرینڈر کرنے کے لیے مجبور کرنا چاہتا ہے جس کے لیے انہوں نے ریاست جموں کشمیر کو جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔ یہاں کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرنے والے افراد کو غیرقانونی طور پابند سلاسل بنادیا گیا ہے جس وجہ سے یہاں سیاسی غیر یقینیت اور عدمِ استحکام کے ماحول کا قائم کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار حریت چیئرمین نے حریت کی مجلس شوریٰ کا ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران کیا۔ سیاسی قیدیوں کے مسئلے کو ایک سنگین انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ ان قیدیوں کو سیاسی اختلافات کی بنیاد پر فرضی الزامات کے تحت قید کرلیا گیا ہے اور ان کی نظربندیوں کو انتقام گیرانہ پالیسی کے تحت طول دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال قبل بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) اورEDکے ایماء پر فرضی اور بے بنیاد کیسوں میں ملوث کئے گئے حریت راہنماؤں کے کیسوں کی ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے، جبکہ ان کے خلاف 300سے زائد فرضی گواہ رکھے گئے ہیں اور عدلیہ کی کارروائی کی رفتار سے ایسا لگتا ہے ان گواہوں کے پیش کرنے میں تقریباً 50سال سے زیادہ عرصہ درکار ہوگا۔گیلانی نے کہا کہ قیدیوں کے تئیں ناانصافی کی اور اس سے بڑھ کر اور کیا مثال ہوسکتی ہے کہ ڈاکٹر محمد قاسم سیاسی انتقام گیری کے تحت گزشتہ تقریباً 26سال سے جیل میں مقید ہیں، جبکہ ان کی شریک حیات بھی اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ڈاکٹر غلام محمد بٹ جو تہاڑ جیل میں گزشتہ 9سال سے مقید ہیں، کے خلاف 350فرضی گواہ رکھے گئے ہیں اور گزشتہ 9سال کے دوران صرف 33گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ مسرت عالم بٹ جو 2010؁ء سے جرم بے گناہی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب تک ان پر لگاتار37ویں بار غیر قانونی قانون PSAکا اطلاق کیا گیا۔ پیر سیف اللہ Brain Tumorکے مریض ہیں،ذہنی تناؤ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، اس وقت اپنے گھر سے ہزاروں میل دور تہاڑ جیل میں ابتر ایام گزار رہے ہیں۔ نہ کوئی طبی سہولیت فراہم کی جاتی ہے اور ناہی اس کی صحت کی حالت دیکھ کر اسے رہا کردیا جاتا ہے۔ یہی صورتحال دوسرے قیدیوں کو بھی درپیش ہے۔ حریت چیرمین نے میڈیا سے وابستہ افراد خصوصاً کالم نویسوں سے اپیل کی کہ جیسا کہ آپ لوگ اخبارات کے ذریعے قوم کے مختلف مسائل کو بہترین طریقے سے اُجاگر کرتے ہیں، اسی طرح اپنی قوم کے ان مظلوم قیدیوں کے حوالے سے بھی اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ حریت چیرمین نے ریاست جموں کشمیر میں منعقد کرائے جانے والے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں ہورہے انتخابات میں عوامی شرکت کو بین الاقوامی سطح پر ان کے فوجی قبضے کی تائید کے طور استعمال کرتا ہے۔ جو لوگ عوام کے سامنے ووٹ مانگنے آتے ہیں وہ فوجی قبضے کے مقامی چہرے ہیں۔ ان کو ووٹ دینا نہ صرف شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہوگی، بلکہ اس ناجائز قبضہ کو مضبوط بنانے کا باعث بھی بنے گا اس لیے اس سے ہر حال میں پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپریشن سِندور کے بعد جنگ بندی کا اعلان | چند روز کے تنائو کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی اظہار خیال
مضامین
! جنگ بندی خوش آئند،جنگ سودمند نہیں حال و احوال
مضامین
ہندوپاک کے درمیان جنگ بندی | سرحد پر اب امن کی فاختائیں اڑرہی ہیں زاویہ نگاہ
مضامین
جنگ بندی باعث اطمینان
اداریہ

Related

کشمیر

ہندوپاک جنگ بندی | کرناہ میں معمولات بحال | لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

May 12, 2025
کشمیر

گولے ناکارہ بنانے تک واپس نہ جائیں | سرحدی آبادی کو پولیس کا مشورہ

May 12, 2025
کشمیر

کپوارہ سڑک حادثات | شہری لقمہ اجل،7افراد زخمی

May 12, 2025
کشمیر

سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے | الائی پورہ پلوامہ میں لوگ انفیکشن کا شکار

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?