امیت شاہ اور وزیر اعظم کی طویل ملاقات

نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں یوٹی انتظامیہ اور مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیرر داخلہ منگل کی صبح وزیر اعظم مودی کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔دونوں لیڈروں نے کشمیر میں غیر مقامی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو وادی کی تازہ ترین صورٹھال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے انہیں داخلی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔گزشتہ 16 دنوں میں عسکریت پسندوں نے وادی میں 11 افراد کو قتل کیا ۔امیت شاہ 23سے 25اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے قبل پیر کو ، امیت شاہ نے ڈی جی پیز ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ، آئی بی چیف سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ طویل میٹنگ کی اور داخلی سلامتی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔