سرینگر//بالی ووڈ پر کئی دہائیوں تک راج کر نے والے میگا فلمی اسٹار امیتابھ بچن نے کھٹوعہ سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے ’ اس واقعے پر بات کر نے میں بھی گھن آتی ہے ‘ امیتابھ بچن جو ’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘ کی تشبیری مہم کے برانڈ ایمبسڈر ہیںنے مزید کہا کہ ایسے واقعے کو اچھالنا نہیں چاہئے جس پر بات کر نے میں بھی کو فت ہو ۔ سر کردہ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آنے والی فلم کے گانے کے رلیز کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کھٹوعہ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے اس پر بات کر نے میں گن آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شر مناک واقعہ ہے اور اسے زیادہ اچھالنا نہیں جانا چاہئے۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار اپنی آنے والی فلم ناٹ آوٹ 102کے ایک گانے کے رلیز کے مو قعے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے بھی کھٹوا میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے متاثرہ بچی کو انصاف دینے کی مانگ کی ہے ،تاہم امیتابھ بچن نے کئی روز بعد اس مو ضوع پر بات کر تے ہو ئے اس کی مذمت کی ۔