سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں طلاب اور محققوں کیلئے پیش ایجوکیشن پروگرام جمعرات کواختتام پزید ہوا۔11روزہ پروگرام کاانعقادپریم راوت فائونڈیشن لاس اینجلس امریکہ نے کیا تھا اور اس کیلئے یونیورسٹی کے شاہ ہمدان انسٹی چیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیزاورشیخ العالم سینٹرفارملٹی ڈسپلنری اسٹیڈیز نے اشتراک کیا تھا۔اپنے صدارتی خطاب میں اسکول آف سوشل سائنس کے ڈین پروفیسرمحمد یوسف گنائی نے کشمیر کے صوفیوں اور ریشیوں کے رول کواجاگر کیا جو انہوں نے مشترکہ تمدن کی ترقی اور فروغ کیلئے اداکیا ۔اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسرجی این خاکی ،صدرشعبہ شاہ ہمدان انسٹی چیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیزنے باہمی امن اورہم آہنگی کوفروغ دینے کی ضرورت پرزوردیا۔شاہ ہمدان انسٹی چیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیزکے سابق صدرشعبہ پروفیسرمنظور احمدبٹ نے مختلف پروگراموں اور موضوعات کی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام قومی تعلیمی پالیسی 2020کاحصہ ہیں۔اپنی تقریر میں پونم شیراوت فیسلٹیٹرپریم راوت فائونڈیشن نے امن کے مختلف پہلوئوں ،اندرونی طاقت اورامیدپرزوردیا۔انہوں نے کشمیر کے لوگوں کی ان کے میزبانی اورامن کیلئے محبت کیلئے ستائش کی۔اس موقعہ پرایک کتاب بھی جاری کرکے شرکاء میں تقسیم کی گئی۔