Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امسال کے بجٹ سے ہندوستان کی ترقی کی رفتار طے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 1, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل انتظامی افسران سے کہا کہ عام بجٹ میں 'گتی شکتی' مہم کو تیزی سے نافذ کریں تاکہ ان بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو رفتاردینے والا ایکوسسٹم تیار ہوسکے ۔ مودی نے یہاں پوسٹ بجٹ ویبینار میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے بجٹ نے 21ویں صدی کے ہندوستان کی ترقی کی رفتار طے کردی ہے ۔ 'انفراسٹرکچر پر مبنی ترقی' کی یہ سمت ہماری معیشت کی طاقت میں غیر معمولی اضافہ کرے گی۔ اس سے ملک میں روزگار کے بھی کئی نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج جس بڑے پیمانے پر ہماری حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کام کر رہی ہے ، اس سے پی ایم گتی شکتی ہماری بہت بڑی ضرورت ہے ۔ سال 2013-14 میں حکومت ہند کا براہ راست سرمایہ خرچ تقریباً پونے دو لاکھ کروڑ روپے تھا، جو سال 2022-23 میں بڑھ کر 7.5 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے ۔ یہ تقریباً چار گنا اضافہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چاہے وہ قومی شاہراہیں ہوں، ریلوے ہو، ایئروے -واٹروے ہو، آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی ہو، گیس گرڈہو، قابل تجدید توانائی ہو، حکومت نے ہر شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ۔ ان شعبوں میں ہماری حکومت بہت بڑے اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ پی ایم گتی شکتی سے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، نفاذ اور نگرانی کو ایک بہت ہی مربوط انداز میں ہم آگے بڑھا سکتے ہیں، ہم ایک نئی سمت میں کام کر سکتے ہیں۔ اس سے پراجیکٹس کے بروقت، اور لاگت میں اضافے میں بھی کمی لائے جائے گی۔مسٹر مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری سے دوسرے شعبوں پر بھی بہت بڑا اثر پڑتا ہے ۔ یہ زندگی کی آسانی کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی بہتر بناتا ہے ۔ یہ تمام شعبوں کی اقتصادی پیداواری صلاحیت کو بھی تقویت دیتا ہے ۔ آج جب ملک انفراسٹرکچر کی ترقی کو بے مثال رفتار دے رہا ہے تو اس سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع بھی اتنے ہی بڑھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان میں اب 400 سے زیادہ ڈیٹا لیئرز دستیاب ہیں۔ اس سے نہ صرف موجودہ اور منصوبہ بند بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے بلکہ اس میں جنگل کی زمین، دستیاب صنعتی زمین جیسی معلومات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کا نجی شعبے اپنا منصوبہ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کوآپریٹو فیڈرلزم کے اصول کو مضبوط کرتے ہوئے اس سال کے بجٹ میں ریاستوں کی امداد کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا ہے ۔ ریاستی حکومتیں اس رقم کا استعمال ملٹی موڈل انفراسٹرکچر اور دیگر پیداواری اثاثوں پرکرسکیں گی۔ ملک کے ناقابل رسائی پہاڑی علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے قومی روپ وے ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ۔ ہماری حکومت شمال مشرق کی متوازن ترقی کے لیے بھی پرعزم ہے ۔ ان ریاستوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1500 کروڑ کی لاگت سے پی ایم ڈیوائن اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پروڈکٹیوٹی سے منسلک انعامات کی اسکیم، آنے والے سالوں میں ملک کی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ یہ تمام کوششیں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے اس نئے دور میں آپ کے لیے نئے اقتصادی امکانات کے دروازے کھولیں گی۔ کارپوریٹ دنیا اور نجی شعبے کو حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کرسرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔مسٹر مودی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مارچ میں پی ایم گتی شکتی کے نفاذ کی تیاری کرلیں اور یکم اپریل سے ہی ساری چیز زمین پر اتارنا شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے زمانے میں پوری دنیا دریاؤں کے پاس بستی تھی۔ جہاں ندی ہوتی تھی اسی کے قریب یاسمندر کے نزدیک بڑے شہر اور نظام تیارہوتے تھے ۔ بعد میں جہاں بڑی بڑی شاہراہیں ہیں وہاں دنیا ترقی کرنے لگی۔ اور اب ایسا لگتا ہے کہ جہاں جہاں آپٹیکل فائبر ہوگا وہاں وہاں دنیا ترقی کرے گی۔ وقت بدل رہا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ بنیادی ڈھانچہ صرف بنیادی ڈھانچہ نہیں ہوتا ہے ۔ اس کے ہوتے ہی اس کے ارد گردایک مکمل نیا ماحولیاتی نظام تیار ہو جاتا ہے ۔ اس کے مطابق اس گتی شکتی ماسٹر پلان سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین
فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس
برصغیر
ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی
تازہ ترین
عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

May 13, 2025
برصغیر

بات چیت سے ہی کاروبار اور بہتر زندگی کا ہدف حاصل ہوگا:یوگی

May 12, 2025
برصغیر

دہلی ہنوز 10بڑے آلودہ شہروںمیں شامل | 90فیصد شہروں میں آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او معیار سے زیادہ

May 12, 2025
برصغیر

رائے پور میں المناک حادثہ | ٹرک اور ٹرالر کے مابین ٹکر، 13افراد کی موت

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?