سرینگر//جموں کے امر سنگھ کلب میں جمعہ کو مشتبہ طور گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ دھماکہ کلب کے رسوئی گھر میں ہوا۔
اس موقع پر موجود افراد کو دھماکے کی وجہ سے چوٹیں آئیں اور اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت سریندر سنگھ،پرکاش چند، دلجیت سنگھ، منیر حسین،مصطفے،راجل اور تلک راج کے طور ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ گیس سیلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا تاہم حکام کے مطابق وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔