امریکی کانگریس کووڈ علاج کے لئے مزید فنڈز مہیا کرائے:بائیڈن

واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے  کانگریس سے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرانے کی درخواست کی ہے۔ بائیڈن نے صحافیوں سے کہا کہ ٹیکہ کاری، ٹیسٹنگ، بیماری سے حفاظت کے ساز و سامان، ان سبھی کے لئے جتنے فنڈز منظور کئے گئے ہیں، اس سے کہیں زیادہ فنڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئندہ برس کے آغاز میں ایک ’’کووڈ۔ 19 ایکشن پیکیج‘‘ کی تجویز کا وعدہ کیا اور کانگریس سے اس پر جلد کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں کولاکھو ںڈالر کی ضرورت ہوگی، اسے دیکھتے ہوئے کہ مختلف مقامات کی صحت سلامتی کو بنائے رکھنے کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو جانچ، نقل و حمل کے لئے زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا طلبا کو بسوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں سماجی دوری، زیادہ صفائی خدمات، حفاظتی سازو سامان کے لئے رقم ضرورت ہوتی ہے۔