کابل//امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بِلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر گزشتہ روز اچانک افغانستان پہنچ گئے۔
انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورہ کا مقصد کابل حکومت کو یقین دلانا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد بھی واشنگٹن کابل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔