Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکی سیکریٹری خارجہ عمران خان سے ملنے پاکستان آئیں گے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
واشنگٹن//امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی اور سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ ممکنہ طور پر امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مائیک پومپیو پاکستانی حکام سے ملاقات میں دو اہم معاملات پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے امریکی اقدامات پر پاکستان کی حمایت حاصل کرنا شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مائیک پومپیو کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی حکام نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ افغان جنگ ختم کرنے میں امریکا کی مدد کرے کیونکہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملے انہیں طالبان کے چند گروہوں کے ساتھ امن مذاکرات سے نہیں روک سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنوورٹ نے رواں ہفتے کابل میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں 50 افراد کی ہلاکت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم دیکھ رہے ہیں کہ طالبان کے کچھ گروہ، کچھ عناصر امن مذاکرات کے لیے ہرگز تیار نہیں جبکہ دیگر گروہ امن سے متعلق مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔منگل (14 اگست) کو ایک سینئر امریکی عہدیدار نے پاکستان کو باور کرایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کو پْرامن طریقے سے ختم کردیا جائے، اس عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ پاکستان کابل میں ایک ایسا سیاسی سیٹ اپ قائم کرنے میں مدد کرے جس کے ذریعے امریکی فوج کے دستے پْرامن طریقے سے افغانستان سے واپس روانہ ہوں۔پیر کو سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں افغانستان میں جنگ بندی سے متعلق حمایت کرنے کو کہا تھا۔گزشتہ ماہ افغانستان میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز اس وقت ہوا جب عیدالفطر کے موقع پر امریکی اور طالبان حکام نے دوحہ میں براہ راست ملاقات کی تھی۔ دونوں فریقین اب جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلیے ستمبر میں دوحہ میں ملاقات کرنے کی کوشش میں ہیں۔گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ نے حالیہ انتخابات میں عمران خان کی جیت سے متعلق امریکا کے ناخوش ہونے کے تاثر کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے نئے وزیراعظم کو تسلیم کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو تسلیم کرتے ہیں اور حلف لینے پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں ‘عموماً امریکی محکمہ خارجہ ایسے معاملات پر تبصرہ کرنے کے لیے دن کا انتخاب کرتا ہے لیکن ہیتھر نوورٹ نے عمران خان کے عہدے کا حلف لینے کے کچھ گھںٹے بعد ہی بیان جاری کردیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ’ گزشتہ 70 سال سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت اہمیت کے حامل رہے ہیں، امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے اور پاکستان سمیت خطے بھر میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔‘دوسری جانب رواں ہفتے کے آغاز میں ایلس ویلز نے پاکستانی سفارت خانے میں تقریر کرتے ہوئے نہ صرف الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کا خیر مقدم کیا تھا بلکہ ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ایلس ویلز نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم نے اپنے بیانات اور امریکی سفارتی حکام سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا یے۔ان کا کہنا تھا کہ ’مسائل مشکل ہیں لیکن کوئی شبہ نہیں کہ ہم مشترکہ مفادات پر ایک ساتھ کام کرکے باہمی مقاصد کو پورا کرسکتے ہیں۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب افغانستان میں 17 سالہ جنگ کو پْرامن طریقے سے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے اوراس سلسلے میں پاکستان کی نئی حکومت کو اہم کردار اد اکرنے کے لیے ان کی حوصل افزائی بھی کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ’ان مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے امریکا پاکستان کی حکومت، کاروباری اداروں اور عوام کے ساتھ تعلقات پر انحصار کرتا ہے۔‘واضح رہے کہ 27 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں ’ ووٹنگ سے قبل خامیوں سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا ‘ اور کہا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران ’ اس میں آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کردی ہیں۔محکمہ خارجہ نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستانی حکام کے یہ اطوار منصفانہ اور شفاف انتخابات کے حصول میں رکاوٹ ہیں جس پر ہمیں اختلافات ہیں۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ اس وقت آیا تھا جب رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر امریکی فوجیوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث افغانیوں کو محفوظ پناہ گاہیں دینے کا الزام لگایا تھا اور امریکا سے اربوں ڈالر امداد لینے پر تنقید کی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

بین الاقوامی

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب

July 4, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?