Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 13, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
واشنگٹن// امریکی حکومت اپنی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے 22 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ یہ شٹ ڈاؤن میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز نہ جاری کرنے پر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔ خبررساں ادارے کیمطابق کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کیلئے5 ارب 70 کروڑ ڈالر اجرا منظوری دینے سے انکار کردیا جس کی پاداش میں ٹرمپ نے حکومتی اداروں کیلئے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا تھا۔ بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے فیڈرل بورڈ آف انویسٹیگیشن(ایف بی آر) کے ایجنٹس، ایئر ٹریفک کنٹرولر اور میوزیم کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ حالیہ شٹ ڈاؤن 22 ویں روز میں داخل ہونے کے بعد حکومتی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس سے قبل طویل ترین شٹ ڈاؤن سابق صدر بل کلنٹن کے دورِ حکومت میں 96-1995 میں ہوا تھا جس کی مدت 21 روز تھی۔ قابلِِ ذکر بات یہ ہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے خطرات کو کم کردیا، ورنہ اس سے قبل انہوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر فنڈز حاصل کرنے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ’میں اتنی جلدی یہ نہیں کرنیوالا‘۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ’آسان راِہِ فرار‘ قرار دیا اور کہا کہ کانگریس کو اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کے فنڈز منظور کرنے ہوں گے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس بھی اپنے اقدام پر ڈٹے نظر آرہے ہیں اور امریکی صدر کو دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے سے انکاری ہیں جن کی پوری انتخابی مہم ہی سرحدی معاملات کو سخت کرنے اور پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے دیوار کی تعمیر کے گرد گھومتی تھی۔ دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنے کے سبب مالی مشکلات کا شکار وفاقی اداروں کے ملازمین اپنے گھروں کا سامان بیچنے پر مجبور ہوگئے۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کریگ لسٹ نامی اشتہاری ویب سائٹس پر کم قیمت میں اپنا ذاتی سامان فروخت کرنے والے افراد کے اشتہارات کا انبار لگ گیا۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب
بین الاقوامی
نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج
برصغیر
ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا
برصغیر
حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ
پیر پنچال

Related

بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025
بین الاقوامی

چین کے بعد روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والاپہلا ملک بن گیا

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?