کابل //افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب امریکی اور برطانوی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔امریکی سفارت خانے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سے افغانستان سے روانہ ہو جائیں۔امریکی سفارت خانے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمرشل پروازوں کے ٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی دیا جائے گا۔