کابل//امریکی فوج اگلے 20روز میں بگرام ایئر بیس افغان فوج کے حوالے کردے گی۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکa افغانستان سے اپنی فوج کا جلد ازجلد انخلا چاہتا ہے اس حوالے سے امریکی وزارت دفاع نیخصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یہ ہوائی اڈہ1980 کی دہائی میں روس نے تعمیر کیا تھا اور افغان جنگ میں گزشتہ 2 دہائیوں سے امریکا اور نیٹو فورسز کے زیر استعمال ہے۔ جنگ کے دوران یہ اڈہ ملک گیر کمانڈ اور فضائی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔دوسری جانب ایک افغان سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بیس کی منتقلی 20 روز میں متوقع ہے اور وزارت دفاع نے اس کا انتظام سنبھالنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔