واشنگٹن// امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کے روز جو بائیڈن نے ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے سابقہ معاہدوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ، جن کا فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال کے اوائل میں کیا تھا۔اس سے قبل جولائی میں جو بائیڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو وہ پہلے ہی دن ڈبلیو ایچ او میں شامل ہوں گے اور میں عالمی سطح پر قیادت بحال کروں گا۔میڈیا کے مطابق صدر نے رواں ہفتہ کے آخر میں امریکی وفد کی ڈبلیو ایچ او کی سالانہ میٹنگوں کی رہنمائی کے لئے ملک کے متعدی بیماریوں کے اعلیٰ ماہر انتھونی فوسی کو منتخب کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے ڈبلیو ایچ او سے لگاتار دوریاں بنائیں ۔ ماہرین اور ڈیموکریٹس کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کوڈ 19 کے حوالہ سے دوسروں الزام منڈھ رہے ہیں۔