نئی دہلی //امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات چیت کر کے مسئلے کو حل کرے۔نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔سفارت خانے کے ترجمان کا بیان میں مزید کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ پر امن احتجاج فروغ پذیر جمہوریت کی شناخت ہے۔ امریکہ ایسے کسی بھی قدم کا خیر مقدم کرے گا جس سے بھارتی منڈیوں کی اہلیت اور نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔