امریکہ کا چین کی 279 مصنوعات پر 25 فیصد درآمدات چارج وصول کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن//امریکہ چین کی 279 مصنوعات پر 23 اگست سے 25 فیصد کی شرح سے درآمدات فیس وصول کرے گا. اس طرح سے اسے 16 ارب ڈالر کی آمدنی ہوگی۔امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے منگل کو اس بارے میں آخری فہرست شائع کی۔ کامرس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس کارروائی سے چین کے درمیانے درجہ کے برآمدات متاثر ہوں گے ۔ ان میں سے کئی اپنے چپس کی پیداوار امریکہ، تائیوان اور جنوبی کوریا میں کرتے ہیں۔ کامرس ڈپارٹمنٹ کے مطابق جن سامانوں پر 25 فیصد درآمدات فیس لگائی گئی ہے ان میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانک اشیاء، پلاسٹک اشیاء، کیمیائی گڈز اور ریلوے کے اوزار شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چینی مصنوعات پر گذشتہ ماہ 34 ارب ڈالر کے درآمد ات کی فیس لگانے کے بعد امریکہ کی چین پر تجارتی مراعات پر مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالنے کی یہ تازہ ترین کارروائی ہے ۔یو این آئی