واشنگٹن // عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا سے 3469 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جمعرات کو جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3469 اموات ریکارڈ کیں ، جبکہ اس سے ایک دن قبل ہی کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3725 تھی۔امریکہ میں ، کرونا متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ سے یہ تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ 342312 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں 20 لاکھ سے زیادہ بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور حالات انتہائی بدتر ہیں۔ دریں اثنا ، ملک میں کورونا کے ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں اور اب تک لاکھوں افراد کے ویکسی نیشن ہوچکے ہیں۔